Join us

ہر وہ فرد جو ایک مثبت سماجی تبدیلی کا خواں اور اس کے لیے کام کرنے پر رضا مند ہو گا وہ ہمارا ممبر ہونے کا اہل ہو گا ۔تنظیم میں نئے ساتھویں کو شامل کرنے محنت کش عوام، نوجوانوں ،طلباء خواتین، کسانوں اور دیگر عوامی پرتوں کی نظریاتی سیاسی تربیت ان کے وسیع تر ممکنہ اتحاد اور تنظیم کی معیاری اور مقدار ی بڑھوتری کے لیے عمل کرے ہمارا ممبر ہوگا۔
اس کے علاوہ کوئی گروپ جو ہماری جدو جہد میں شامل ہونا چاہے اور کسی تنظیمی حکمت عملی پر اختلاف رائے رکھتا ہو اس کو مثبت بحث مباحثے کے ذریعے تنظیمی رکنیت کا حق حاصل ہوگا۔
* ہر کامریڈ کو حق حاصل ہو گا کے وہ اپنی خواہش کے مطابق ،اپنی پسند کی جگہ کام کرے۔
* اگر کوئی شخص کسی بھی عوامی ، سیاسی تنظیم میں کام کرنا نہیں چاہتا اور ہمارممبر بننا چاہتا ہے ،
ہمارے نظریات ،عمومی اصول اور ضابطہ اخلاق سے اتفاق کرتا ہے اسے انقلابی جدوجہد کا
ممبر بننے کا حق حاصل ہو گا ۔
* تاہم انقلابی جدوجہد کسی بھی پارٹی کے غلط فیصلوں اور پالیسی پر تنقید سے گریز نہیں کرے گی