کیمونسٹ مینی فسٹو

 کیمونسٹ مینی فسٹو پی ڈی ایف میں پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں  ←  کیمونسٹ مینی فسٹو

خاندان

اقتباس “خاندان، ذاتی ملکیت اور ریاست کا آغآز”   مصنف:      فریڈرک اینگلز  مارگن نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ ایروکواس لوگوں میں گزارا، جو آج بھی ریاست نےو یارک میں رہتے ہیں۔ انہیں کے ایک قبیلے (سینیکا)نے اسے اپنا لیا تھا۔ مارگن نے ایک عجیب و غریب چیز یہ دیکھی کہ ان لوگوں میں قرابت داری کا جو نظام قائم ہے اس میں اور ان کے اصلی خاندانی تعلقات میں تضاد ہے۔ ان میں عام طور پر یہ رواج تھا کہ ایک ایک جوڑا آپس میں شادی کرتا تھا اور فرقین میں سے کوئی بھی آسانی کے ساتھ اس رشتے کو توڑ سکتا تھا۔ مارگن اس کو “جوڑا خاندان” کہتا تھا۔ ایسے شادی شدہ جوڑے کی اولاد کو سبھی جانتے اور مانتے تھے اور کسی کو اس میں شبہ نہیں ہو سکتا تھا کہ باپ ، ماں ، بیٹا ، بیٹی ، بھائی اور بہن کس کو کہا … Read more

ایک دن کے منصفانہ کام کے لیے ایک دن کی منصفانہ اجرت

تحریر: فریڈرک اینگلز یہ مقولہ انگریز مزدور تحریک گذشتہ پچاس برس سے اپنائے ہوئے ہے۔ جب رسوائے زمانہ قوانینِ اجتماع 1824ءمیں منسوخ کر دیئے گئے (برطانیہ میں اس سے قبل مزدور یونین کی تشکیل اور اس کی سرگرمیوں پر پابندی تھی) اور ٹریڈ یونینیں ابھرنے لگیں تو اس وقت یہ مقولہ مفید ثابت ہوا تھا اور عظیم الشان چارٹسٹ تحریک (جو 19ویں صدی میں برطانوی مزدوروں کی عام انقلابی تحریک تھی) کے زمانے میں یہ اور بھی زیادہ مفید ثابت ہوا جب انگریز مزدور یورپ کے مزدور طبقے کے شانہ بشانہ تھے۔ لیکن وقت تبدیل ہوتا ہے۔ چنانچہ بہت سی چیزیں جو پچاس برس پہلے یا حتیٰ کہ تیس برس پہلے بھی پسندیدہ اور ضروری تھیں اب دقیانوسی ہو گئی ہیں اور بالکل بے تکی۔ کیا یہ پرانا اور قدیم اصولی قول بھی اسی زمرے میں شامل کیا جا سکتا ہے؟ ایک دن کے منصفانہ کام کے لئے ایک دن … Read more

یومِ مئی ۔۔۔۔۔۔ مزاحمت اور جدوجہد کا استعارہ

تحریر: انور زیب دُنیا بھر کے محنت کش عالمی سطح پر تمام تر قومی ، لسانی ، مذہبی ، علاقائی ، نسلی، ثقافتی اور دیگر تعصبات سے بالا ہو کر 127واں یومِ مزدور منا رہے ہیں۔ یکم مئی تاریخ کا وہ سُنہرا دِن ہے، جس دِن شکاگو کے محنت کشوں نے اپنے خون کا نظرانہ دے کر اِنسانی محنت کو اشیاء کی قدر میں اضافہ کرنے اور پیداواری عمل کا اصل محرک منوانے کی جدوجہد کر کے یہ ثابت کرنے کی سعی کی کہ انسانی معاشرے کی ارتقاء اور ترقی انسانی محنت کی تاریخ سے عبارت اور مرہونِ منت ہے، اور محنت کش ہی انسانی سماج کے مُحسن ہیں۔ محنت و سرمایہ کے بیچ کشمکش گذشتہ 300 سالوں سے جاری ہے۔ یہ ناقابلِ مصالحت جنگ ابھی بہت عرصے تک جاری رہیگی۔ انسانی محنت کی عظمت منوائے بغیر یہ جدوجہد ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ایک زمانہ تھا، جب … Read more