لینن کی وفات

تحریر: کامریڈ ٹراٹسکی کامریڈ لیون ٹراٹسکی کے 76 ویں یوم شہادت پر کامریڈ کی سوانح عمری “میری زندگی” (My Life) سے ایک اقتباس جو تاریخی حقائق پر مبنی ہے۔ اپنے پڑھنے والے ساتھیوں کے نام امید ہے وہ اپنی جدوجہد کی ان انقلابیوں کی طرح مرتے دم تک جاری رکھیں گے۔  انتخاب:  کامریڈ متین آصف  مجھ سے پوچھا جاتا اور اب بھی پوچھا جاتا ہے۔ ’’تم اقتدار سے کیسے محروم ہوئے؟‘‘بہت سی صورتوں میں یہ سوال بڑا سادہ اور معصوم لگتا ہے۔ جیسے کوئی سیال یا مادی چیز ہاتھ سے پھسل گئی ہو۔ پانی یا کوئی کتاب ہاتھ سے نکل گئے ہوں۔ بات یہ ہے کہ طاقت ایک آنی جانی چیز ہے۔ اسے کسی مرحلے پر کھونا بھی ہوتا ہے۔ پرامن طریقے سے یادوسری طرح۔ یعنی انقلابی حلقے میں نظریات کے انحطاط کی وجہ سے، یا پھر عوام کا انقلابی مزاج بدل جانے سے۔ یہ دونوں چیزیں بیک وقت بھی … Read more

یہ کوئی خدائی قانون نہیں کہ غریب ہمیشہ غریب رہے

رپورٹ :    کامریڈ متین آصف   یہ کوئی خدائی قانون نہیں کہ غریب ہمیشہ غریب رہے۔” کے بینر تلے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا یوم مزدور کا انعقاد۔ دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاؤ، ہمارے پاس کھونے کے لیے صرف زنجیریں اور پانے کے لیے سارا جہاں پڑا ہے”۔ جموں کشمیر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام یوم مزدور پر مزدورں سے یکجہتی اور شکاکو کے شہدا کے خون کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے سیمنار کا انعقاد۔ سیمنار سے جے کے پی ایس ایف کے چئیرمین سردار شکور صدیق ، سیکرٹری جنرل کامریڈ ببر شریف، ایڈیٹر ترجمان جے کے پی ایس ایف (بھٹو ازم ) کامریڈ الطاف بشارت ، سی آر شمسی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل یاسر شفاعت ، کامریڈ کبیر ، کامریڈ متین آصف ، علی جاوید، صدر راولپنڈی ڈویژن تیمور خان ، کامریڈ ارشاد ، انقلابی جدوجہد کے ایڈیٹر کامریڈ امجد رشید ، مایا بلتی … Read more