یوم مزدور

رپورٹ :     جان عالم آفریدی پوری دُنیا کی طرح اِس بار فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار یومِ مئی منائی گئی۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خیبر ایجنسی اور پیپلز لیبر بیورو کے زیرِ احتمام یومِ مزدور کے موقعے پر تاریخی بابِ خیبر کے مقام تحصیل جمرود میں ریلی اور بعد ازاں جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسہ تقریب جمرود پریس کلب میں ہوئی ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں محنت کشوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ جلسہ سے پی پی پی کے صوبائی رہنما سید طاہر عباس، کامریڈ انور زیب ، پی پی پی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی آفریدی ، پی وائی او خیبر ایجنسی کے صدر کامریڈ گل بہادر آفریدی اور فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن سی بی اے کے صدر وسیق الرحمان نے خطاب کیا۔ مقررین نے پی وائی او اور پی ایل بی کے کارکنوں کی اِس تاریخی اقدام کو سراہا۔مقررین نے یومِ مئی اور مزدور تحریک پر … Read more

پاکستان پیپلز پارٹی ، پی ایس ایف کے زیر اہتمام یوم مزدور